اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے دکانوں کے اوقات میں تبدیلی

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں گذشتہ روز کورونا وائرس پازیٹیو مریض ملنے کے بعد دکانوں کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے دکانوں کے اوقات میں تبدیلی
ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے دکانوں کے اوقات میں تبدیلی

By

Published : Apr 10, 2020, 7:08 PM IST

علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ نے دیگر مجسٹریٹ کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس میں ضروری سامان کی دکانوں کے مقرر وقت میں کی تبدیلی اب صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کھلیں گی۔

علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے تمام مجسٹریٹس کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کیا جس میں یہ طے پایا کہ اب شہر کے تھوک بازار فوری طور پر بند کیے جائیں گے۔

علی گڑھ ڈی ایم نے بتایا کورونا وائرس پازیٹیو مریض ملنے کے بعد گروسری کا سامان، دوائیاں، سینیٹائزر مہیا کرانے کے لیے لیے مختلف ٹیم بنائی گئی ہے۔

سبزی فروشوں اور گروسری اسٹوروں کو علی گڑھ نمایش گراؤنڈ میں مفت دکانیں مہیا کی جائیں گی۔

اب صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کھلیں گی دوکانیں بازاروں میں۔

سماجی دوری کو فالو نہ رکھنے پر مہاویر گنج، باراداری، کنواری گنج اور چھپئٹی کو کیا گیا بند (صرف دوائیوں کی دکانیں کھولیں گی)مہاویر گنج، کنوری گنج، باراداری اور چھپئٹی کی سبزی اور گروسری اسٹورز کو نماز گراؤنڈ میں ملنگی مفت دکانیں۔

علی گڑھ ڈیم چندہ بھوشن نے بتایا اگر عوام نے لاک ڈاؤن کو فالو نہیں کیا تو بازار کو ایک دن بند اور ایک دن کھولنے پر سوچا جائے گا اس لیے عوام سے درخواست ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو فالو کریں اور گھر پر ہی رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details