اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: لائبریری میں سماجی فاصلے کا خاص خیال - اترپردیش نیوز

کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی دوری کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے۔ جس پر عمل کرنے میں دشواریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ لیکن لائبریری میں پڑھنے والے اسے اچھا مانتے ہیں۔ اس سے انہیں پہلے کی طرح پڑھائی کرنے میں دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔

district library open according government guidelines in barabanki
لائبریری میں سماجی فاصلے کا خاص خیال

By

Published : Nov 13, 2020, 7:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں واقع ضلع لائبریری میں سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ جس سے لائبریری میں پہلے کے مقابلے میں شور نہیں ہے، جس سے انہیں پڑھائی کرنے میں پہلے کی طرح دقتیں نہیں ہو رہی ہیں اور پڑھائی میں پورا من لگا کر وہ پڑھائی کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لائبریری بند کر دی گئی تھی، حالانکہ ضلع لائبریری کو 19 اکتوبر کو حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق کھول دی گئی ہے۔

ضلع لائبریری میں 1400 سے زیادہ لوگ اندراج ہیں، جبکہ 250 ممبر ایسے ہیں جو مستقل لائبریری میں کتاب پڑھنے آتے ہیں۔ انہیں 250 ممبر کے لئے شفٹ وائز طلبہ کو بلایا جا رہا ہے اور انہیں 2 گز دوری کے ساتھ بیٹھایا جا رہا ہے۔

یہاں آنے والے طلبا اس انتظام سے کافی خوش ہیں۔ وہ اب پہلے کے مقابلے زیادہ دھیان لگا کر پڑھائی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بھارت میں کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح 93 فیصد

لائبریری انچارج پونم سنگھ نے کہا کہ فی الحال لائبریری میں اتنا جگہ نہیں ہے، جتنے کہ ضرورت ہے۔ ہم نے اور ہال کے مطالبہ کیا ہے اور جیسے ہی ہال تیار ہوتے ہیں۔ ہم یہاں پڑھائی کرنے آنے والے طلبہ کو سہولیات فرام کرنے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details