ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپگڑھ میں ضلع اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور تھانہ لال گنج کوتوالی کے ایس ایچ او کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔اسی کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 268 تک پہنچ گئی ہے۔
پرتاپگڑھ: ضلع اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کورونا مثبت - پرتاپگڑھ نیوز
پرتاپگڑھ میں ضلع اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
پرتاپگڑھ: ضلع اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کورونا مثبت
یہ بھی پڑھیں: اتر پردیش: کورونا کا قہر جاری، 70 ہزار سے زائد افراد مثبت
اس سلسلے میں چیف میڈیکل افسر اے کے شری واستو نے بتایا کہ کورونا جانچ میں جہاں ضلع اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی پی پانڈے اور تھانہ لال گنج کوتوالی کے ایس ایچ او راکیش بھارتی کورونا مثبت پائے گئے۔ تو وہیں کل کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 268 ہوگئی ہے، جس میں 155 صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ 11 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ بقیہ کا علاج کووڈ اسپتال میں چل رہا ہے۔