اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: حکومت مخالف نعروں کی گونج

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں آج صبح سے ہی ضلع کلیکٹریٹ احاطے میں مختلف تنظیموں کے ذریعے ریاستی حکومت کے خلاف پورے دن نعرے بازی ہوتی رہی۔

District collectors of Muzaffarnagar protest demonstrations of different organizations throughout the day
مظفرنگر: ضلع کلکٹریٹ میں پورے دن حکومت مخالف نعروں کی گونج رہی

By

Published : Sep 28, 2020, 10:16 PM IST

آج الگ الگ تنظیموں سے سیکڑوں کی تعدا میں لوگ اپنے مختلف مطالبات کو لے کر ضلع کلیکٹریٹ میں مظاہرہ کرتے رہے اور اپنا اپنا میمورینڈم انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو دیا پیش کیا۔

مظفرنگر: ضلع کلکٹریٹ میں پورے دن حکومت مخالف نعروں کی گونج رہی

بھارتیہ والمیکی دھرم سماج نے اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں دلت بیٹی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل کے الزام میں پھانسی یا عمر قید کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ وزیر اعلی کو ایک میمورینڈم پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی جائے یا پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے کی ہمت نہ کرسکے۔

نیز متاثرہ بہن کو ملزمان کی طرف سے 50 لاکھ روپے کی مالی رقم فراہم کی جانی چاہیے، تاکہ متاثرہ کے اہل خانہ اپنے کنبہ کی دیکھ بھال کرسکیں۔

بھارتی کسان یونین لوک شکتی نے بھی ڈی ایم آفس میں زراعت سے متعلق تین بلوں کے خلاف احتجاج کیا۔ بھارتی کسان یونین لوک شکتی کے کارکنوں نے زراعت سے متعلق تینوں بل کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایس ڈی ایم صدر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

بھارتی کسان یونین لوک شکتی کے ضلع صدر جسویندر سنگھ نے کہا کہ کاشتکار تین زراعت بل کے خلاف مسلسل احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت کسانوں کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ جلد ہی اس بل کو واپس لیا جائے ورنہ بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

کشیپ نشاد تنظیم کے سیکڑوں کارکنوں نے بھی پچیندہ کلاں میں غنڈہ گردی کے ذریعہ کشیپ برادری کے کنبے پر ہونے والے ظلم و ستم پر ڈی ایم آفس میں مظاہرہ کیا۔

مظفرنگر: ضلع کلکٹریٹ میں پورے دن حکومت مخالف نعروں کی گونج رہی

انہوں نے ایس ڈی ایم صدر کو ایک میمورنڈم دیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی منڈی پولیس اسٹیشن ایریا گاؤں پچیندہ کلاں میں دبنگ لوگوں کے ذریعے کی گئی مارپیٹ سے کشیپ برادری کا ایک خاندان شدید زخمی ہوگیا۔ اس واقعے کو 18 دن گزر چکے ہیں، کنبہ کے افراد خوفزدہ ہیں لیکن پولیس تاحال کوئی اقدام اٹھانے سے قاصر ہے۔

نشاد تنظیم کے ریاستی صدر رام کمار کشیپ نے کہا کہ انہوں نے مسلسل کئی بار انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن انتظامیہ کشیپ برادری کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اسی وجہ سے کشیپ نشاد تنظیم کشیپ معاشرے کے ساتھ ہونے والے مظالم کے پیش نظر جلد ہی ایک بڑا آندولن شروع کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details