ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ضلع انتظامیہ نے ایسی تمام فیکٹریوں کو دوبارہ شروع کرانے کا عزم کیا ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرائے جا سکیں۔۔
بریلی ضلع میں ایسی دو درجن سے زائد فیکٹری ہیں جن کے شروع ہونے سے ہزاروں بے روزگار ہاتھوں کو کام دیا جا سکتا ہے۔ شہر کے پرسا کھیڑا اور دیہی علاقے میں بھوجی پورہ اور بہیڑی میں ایسی تمام فیکٹریاں ہیں، جنہیں معمولی نقصان، انتظامیہ کی لاپرواہی اور یونین کے دباؤ میں بند کر دیا گیا تھا۔
کئی ایسی فیکٹری بھی ہیں، جنہیں مقامی سیاست کا شکار ہونا پڑا۔ اب جبکہ روزگار اور کاروبار کی کمر ٹوٹ چکی ہے، لہٰذا خالی ہاتھوں کو کام دینے والی فیکٹریوں کے بند ہونے کے وجوہات اور اُن کے دوبارہ شروع کرنے کے امکانات تلاش کیے جا رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ بریلی میں دودھ، ربڑ، تیل، پانی، چینی، کافور، عطر، کپڑا میل سمیت تقریباً 23 ایسی فیکٹریاں ہیں، جو مختلف وجوہات کی وجہ سے تقریباً ایک سے دو دہائی قبل بند ہو گئی تھیں۔ اس عرصہ کے دوران ان فیکٹریوں کے بند ہونے کی وجہ پر کسی نے غور نہیں کیا اور نہ ہی اس کی ضرورت محسوس کی گئی لیکن اب چونکہ محض چار مہیںے میں ملک میں کروڑوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔