کووڈ 19 کے اثرات کمزور ہونے کے تقریبا ڈیڑھ سال بعد اسکول اور کالجز آب کھلنے لھے ہیں۔ ہاسٹل میں طلباء کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے ، ایسے موقع پر سینئر کا طلباء جونیئر طلبا کے ساتھ رہیگنگ کا معاملہ کئی بار سامنے آتا ہے۔ جس سے پریشان ہوکر کئی بار طلباء خودکشی تک کرلیتے ہیں۔ اس کے پیش نظر کمشنر آف پولیس کانپور نے سخت ہدایات جاری کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کانپور ایک ایسا شہر ہے جہاں آئی آئی ٹی، ایگری کلچر یونیورسٹی، سی ایس جے ایم کانپور یونیورسٹی، کئی میڈیکل کالجز، انجینئرنگ کالجز اور دیگر بڑے تعلیمی اداروں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانے والے کوچنگ سینٹرس موجود ہیں۔ جن کے اپنے اپنے ہاسٹل ہیں۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء رہتے ہیں۔