اردو

urdu

ETV Bharat / state

Peace Committee Meeting: میرٹھ ضلع انتظامیہ نے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا

بی جے پی کی قومی ترجمان نوپورشرما کےذریعہ شان رسالتﷺ میں گستاخی کی گئی تھی،جس کے خلاف ملک کے متعدد ریاستوں کے مختتلف علاقو ں میں نوپور شرما کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے،اس کے علاوہ خلیجی مما لک نے اس معاملے پر اعتراض جتایاتھا۔ Meeting with Religious Leaders to Make the Environment of Meerut peaceful

میٹنگ منعقد
میٹنگ منعقد

By

Published : Jun 9, 2022, 10:05 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے ایک پیس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی،آئے دن سوشل میڈیا اور ٹی وی مباحثہ کے ذریعے ایک دوسرے کے مذہب کے خلاف بیان بازی سے ملک میں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.لہذا ایسے شر پسند عناصر سے شہر کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے اس میٹگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ منعقد

Meeting with Religious Leaders to Make the Environment of Meerut peaceful
بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما کےذریعہ شان رسالتﷺ میں گستاخی کی گئی تھی، جس کے خلاف ملک کے متعدد ریاستوں کے مختتلف علاقو ں میں نوپور شرما کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے،اس کے علاوہ خلیجی مما لک نے اس معاملے پر اعتراض جتایاتھا۔

میرٹھ میں بھی مذہبی منافرت کو ختم کرنے کے مقصد سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے ایک امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں تمام مذاہب رہنماؤں نے شرکت کی،اورملک میں امن سلامتی بنائے رکھنے پر زور دیاگیا۔

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے کسی بھی مذاہب کی توہین کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا بات کہی گئی ساتھ ہی اگر اس طرح کا کوئی بھی معاملہ منطر عام پر آتا ہے تو مذہبی رہنما اس معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کرینگے تاکہ شہر میں امن و امان بر قرارا رہ سکے۔

مزید پڑھیں:Jagran in Meerut: میرٹھ میں بی جے پی لیڈر نے انسپکٹر سے کی بدسلوکی

بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کے بیان کے بعد جس طرح کانپور میں تشدد کے واقعات سامنے آئے تھے،اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے میرٹھ میں اس میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details