اردو

urdu

ETV Bharat / state

موسم سرما کے پیش نظر ضرورت مندوں میں گرم کپڑوں و کمبلوں کی تقسیم - ضرورت مند لوگوں کو کپڑے، راشن اور نقد رقم دیکر متعدد لوگوں کی مدد

اترپردیش کے شہر بریلی میں سماجی خدمات کے لیے اپنی مختلف پہچان رکھنے والی رضا ایکشن کمیٹی نے ہر برس کی طرح امسال بھی موسم سرما کے پیش نظر غریبوں اور ضرورت مندوں میں گرم کپڑے و کمبل کی تقسیم کیے۔

distribution of warm clothes and blankets to the needy in view of winter in bareilly uttar pradesh
موسم سرما کے پیش نظر ضرورت مندوں میں گرم کپڑوں و کمبلوں کی تقسیم

By

Published : Dec 25, 2020, 9:42 PM IST

شمالی بھارت میں سردی کا موسم اپنے عروج پر ہے اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں کی سخت ضرورت ہے۔ اسی کے پیشِ نظر ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں رضا ایکشن کمیٹی نے غریبوں اور ضرورت مندوں میں گرم کپڑے و کمبل تقسیم کیے اور صاحبِ حیثیت لوگوں سے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

موسم سرما کے پیش نظر ضرورت مندوں میں گرم کپڑوں و کمبلوں کی تقسیم

بریلی میں سماجی کارکردگی کے لیے اپنی مختلف پہچان رکھنے والی رضا ایکشن کمیٹی نے ہر برس کی طرح امسال بھی غریبوں اور ضرورت مندوں میں گرم کپڑے تقسیم کیے۔ اس سے قبل کمیٹی کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں اعلان کرایا تھا کہ رضا ایکشن کمیٹی کے دفتر پر گرم کپڑے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ لہذا، شہر کے مختلف محلّوں اور علاقوں سے آئے ضرورت مندوں اور غریبوں نے قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کیا اور پھر اپنی ضرورت کے حساب سے گرم کپڑے حاصل کیے۔

موسم سرما کے پیش نظر ضرورت مندوں میں گرم کپڑوں و کمبلوں کی تقسیم

یہ بھی پڑھیں: شمس الرحمان فاروقی کی حیات و خدمات پر خصوصی رپورٹ

بتا دیں کہ بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ سے براہِ راست وابستگی رکھنے والی رضا ایکشن کمیٹی تین روزہ عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر لنگر کا اہتمام اور کپڑے تقسیم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ عرس میں آنے والے زائرین کے قیام و طعام کا بھی انتظام کرتی ہے۔ لاک ڈاؤن کے درمیان بھی گھر گھر جاکر ضرورت مند لوگوں کو کپڑے، راشن اور نقد رقم دیکر متعدد لوگوں کی مدد کی تھی۔ ہر برس ریبع الثانی کے مہینے میں بھی خاص طور پر اسلامی 11 تاریخ کو موسم کے حساب سے کپڑے تقسیم کرتی ہے۔ اب سردی کے موسم میں بھی لوگوں کو گرم کپڑے تقسیم کیے گئے ہیں۔

موسم سرما کے پیش نظر ضرورت مندوں میں گرم کپڑوں و کمبلوں کی تقسیم

کمیٹی نے شہر کے دیگر صاحبِ حیثیت لوگوں سے بھی غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے تو وہیں، کمیٹی سے گرم کپڑے حاصل کرنے کے بعد ضرورت مند خوش بھی ہیں اور دعا بھی دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details