مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بروز ہفتہ کو معروف علمی و فلاحی ادارہ شاہ اسلامک لائبریری کے زیر اہتمام سردی کے موسم کی شدید اور ہمت شکن لہر کے چلتے ہوئے بیوہ گان و مفلس اور لاوارث خواتین میں گرم و قیمتی کمبلوں کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بانی لائبریری قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کہا کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور لائبریری سے وابستہ اہل خیر حضرات کے تعاون سے امسال سردی کے موسم میں لائبریری کی جانب سے یہ تیسرا مرحلہ ہے کہ غریب و مفلس بچوں و خواتین میں گرم کپڑے اور سوٸٹر جرسی، کمبل بلینکٹ وغیرہ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ چونکہ ضرورت مند اور مستحقین، حالات کے ستائے ہوئے لوگوں کی تحقیق اور خبر گیری کی جارہی ہے۔ سرد راتوں میں ایسے غریب گھروں کی تلاش کی جارہی ہے، جس کے نتیجہ میں بہت سے صحیح ضرورت مند سامنے آرہے ہیں۔ جس کے پیش نظر آٸندہ بھی گرم کپڑوں خاص طور پر لحاف کی تقسیم کی ان شاء اللہ کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: