دنیا بھر میں 03 دسمبر کو عالمی سطح پر معذور افراد کا دن اس مناسبت سے منایا جاتا ہے کہ ریاستیں اور رعایہ خصوصی افراد پر توجہ مرکوز کر کے ان کی معاشی، اخلاقی و سماجی سطح پر معاونت کرتی ہیں تا کہ وہ زندگی کی آخری سانس تک احساس محرومی کا شکار نہ ہوں۔
عالمی یوم معذور: مستحقین کو ٹرائی سائیکل و وہیل چیئر تقسیم اس مقصد کے لئے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی عوامی بہبود کی اسکیموں کے حصول کے مقاصد کے لئے کلکٹریٹ کیمپس نوئیڈا میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروگرام میں دھریندر پرتاپ سنگھ رکن اسمبلی جیور اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کے زیر اہتمام پروگرام میں 29 معذور افراد کو ٹرائی سائیکل، سات کو وہیل چیئر اور 9 معذور افراد کو یو ڈی شناختی کارڈ دیے گئے۔
عالمی یوم معذور: مستحقین کو ٹرائی سائیکل و وہیل چیئر تقسیم Department of Disability Empowerment محکمہ معذور افراد ایمپاورمنٹ کی جانب سے مصنوعی اعضاء معاون اسکیم (Artificial Limb Assistive Devices Scheme)کے تحت فائدہ فراہم کیا گیا۔ اس اہم پروگرام میں رکن اسمبلی دھریندر پرتاپ سنگھ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے معذور افراد کے مسائل کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
عالمی یوم معذور: مستحقین کو ٹرائی سائیکل و وہیل چیئر تقسیم ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اترپردیش حکومت کے ذریعہ دیبیانگ یعنی معذور افراد کے فلاح و بہبود کے لئے متعدد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں، تاکہ ان سبھی اسکیموں کا فائدہ اہل مستحقین کو ترجیحی بنیادوں پر حاصل ہو سکے، محکمانہ افسران بڑے پیمانے پر مہم چلائیں تاکہ حکومتی اسکیموں کی ضلع کے تمام معذور افراد تک بہ آسانی رسائی ممکن ہو سکے۔