اردو

urdu

ETV Bharat / state

Distribution of free rations in Aligarh: علی گڑھ میں ضرورت مندوں میں مفت راشن تقسیم - رمضان المبارک مہینے کے آخری عشرے م

اے ایم یو Aligarh Muslim University کے اولڈ بوائز کی تنظیم وی اچیورز We Achievers کی جانب سے غریب اور ضرورت مندوں میں پروگرام 'ایک قدم نیکی کی اور' کے تحت چیمپین مارکیٹ، انوپ شہر روڈ پر مفت راشن کی تقسیم شروع کی گئی ہے، جس میں تقریباً پانچ سو راشن کے پیکٹ تقسیم کرنے کا ہدف ہے۔

علی گڑھ میں ضرورت مندوں میں مفت راشن تقسیم
علی گڑھ میں ضرورت مندوں میں مفت راشن تقسیم

By

Published : Apr 23, 2022, 6:28 PM IST

علیگڑھ:رمضان المبارک مہینے کے آخری عشرے میں بازاروں میں رونقیں بڑھ جاتی ہیں۔ عید کی خریداری کے لیے خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے، لیکن بازاروں میں رمضان اور عید کی خریداری وہی لوگ کر پاتے ہیں جن کے پاس پیسے ہوتے ہیں۔ آج بھی مسلمانوں میں خاصی تعداد ایسی ہے جن کے پاس عید کے روز نئے کپڑے خرید کر پہننا تو دور کھانے کے لیے اشیاء بھی دستیاب نہیں ہوتیں۔ ایسے ہی لوگوں کی غریبی اور پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اولڈ بوائز کی We Achievers نام کی تنظیم نے یونیورسٹی کیمپس کے قریب غریب اور ضرورت مند رہائشیوں کو چیمپیئن مارکیٹ میں پروگرام 'ایک قدم نیکی کی اور' کے تحت مفت پانچ سو راشن کے پیکٹ عید کے لیے تقسیم کرنے کی پہل کی ہے۔ اس مہم کے تحت انہوں نے پہلے روز تقریباً پچاس راشن کے پیکٹ علی گڑھ میئر محمد فرقان اور سورج پال (صدر، سول بار ایسوسی ایشن، علیگڑھ) کے بدست کروائے۔Distribution of free rations to needy In Aligarh

علی گڑھ میں ضرورت مندوں میں مفت راشن تقسیم

پروگرام کے مہمان خصوصی علی گڑھ میئر محمد فرقان نے بتایا کہ یہ بہت ہی اچھا، نیکی کا کام ہے، رمضان المبارک کے مہینے میں مفت راشن ضرورت اور غریبوں میں تقسیم کرنا یقیناً بہت نیکی کا کام ہے۔ میں وی اچیورز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس اچھے کام کی پہل کی۔'

سورج پال (صدر، سول بار ایسوسی ایشن، علیگڑھ) نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے پاک مہینے میں غریبوں میں راشن تقسیم کرنا بے بحد اچھا کام ہے۔ مجھے گزشتہ روز ہی اطلاع دی گئی تھی۔ اس پروگرام سے متعلق تو میں نے بھی اپنی طرف سے جو ممکن تعاون ہو سکتا تھا وہ کیا۔ مجھے بھی غریبوں اور ضرورت مندوں کی ضرورت کو پورا کرنا ان میں کھانے پینے اور دیگر اشیاء تقسیم کرنا اچھا لگتا ہے۔

'ایک قدم نیکی کی اور' پروگرام میں مفت راشن حاصل کرنے والے غریب اور ضرورت مندوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے راشن تقسیم کرنے والوں کو دعاؤں سے نوازا، انہوں نے کہا اس طرح کے کام ہوتے رہنا چاہیے ہم غریبوں کو بھی رمضان اور عید منانے کا حق ہے لہذا ہمیں لوگوں کی مدد کرتی رہنی چاہیے اس کا سواب اللہ ان کو دے گا۔ راشن کے پیکٹ میں سوائی، چینی، دال، آٹا، تیل، پاپے، وغیرہ تھا۔

وی اچیور تنظیم کے بانی سیکرٹری دانش علی خان نے بتایا ہم لوگوں نے ایک قدم نیکی اوڑ پروگرام کے تحت پانچ سو مفت راشن کے پیکٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں آج تقریبا پچاس پیکٹ تقسیم کیے جارہے ہیں کل سے پچاس پچاس یا سو سو پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر وی اچیورز ٹیم کے اراکین سمیت دیگر سماجی کارکنان بھی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: ضرورت مندوں میں راشن تقسیم

ABOUT THE AUTHOR

...view details