اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: سماجی تنظیموں کی جانب سے تیمارداروں میں کھانا تقسیم - اتر پردیش کے ضلع میرٹھ

میرٹھ میں کورونا کا قہر عوامی زندگی کے لیے مصیبت کا سبب بنتا جا رہا ہے ایسے میں کورونا مریضوں کے تیمارداروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے حالات میں میرٹھ میڈیکل کالج کے کووڈ وارڈ میں داخل مریضوں کے تیمارداروں کے لیے میرٹھ میں سماجی تنظیم اور 'سنیوکت ویاپار سنگھ' کے زیر اہتمام قریب ایک ماہ سے کھانا اور سینی ٹائزر تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ ان کو کھانے کے ساتھ ساتھ انفیکشن سے بھی بچایا جا سکے۔

میرٹھ: سماجی تنظیموں کی جانب سے تیمارداروں میں کھانا تقسیم
میرٹھ: سماجی تنظیموں کی جانب سے تیمارداروں میں کھانا تقسیم

By

Published : May 24, 2021, 6:58 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں سماجی تنظیم اور 'سنیوکت ویاپار سنگھ' کی مشترکہ کوششوں سے میرٹھ کے میڈیکل کالج میں دوسرے علاقوں کے زیر علاج کورونا مریضوں کے تیمارداروں کی پریشانیوں کے پیش نظر قریب ایک ماہ سے صبح و شام کھانا تقسیم کیا جا رہاہے۔ ساتھ ان کو انفیکشن سے بچانے کے غرض سے سینی ٹائزر بھی مہیا کرایا جا رہا ہے۔

میرٹھ: سماجی تنظیموں کی جانب سے تیمارداروں میں کھانا تقسیم

اس موقع پر اسمبلی رکن نے ان کی اس پہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے موقع پر تمام لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے۔جس سے اس مشکل وقت کا مقابلہ کیا جا سکے۔

میرٹھ: سماجی تنظیموں کی جانب سے تیمارداروں میں کھانا تقسیم

میرٹھ میں جس طرح سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کے مد نظر ضلع کے میڈیکل کالج میں بھی مریضوں کی تعداد غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

میرٹھ: سماجی تنظیموں کی جانب سے تیمارداروں میں کھانا تقسیم

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں مریضوں کے تیمارداروں کے لیے کھانے کے ساتھ ساتھ ان کو انفیکشن سے بچانے کے لیے پانی اور سینی ٹائزر کی تقسیم قابل ستائش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details