نوئیڈا: کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے،جس کا سب سے زیادہ اثر بے سہارا مزدوروں پر ہو رہا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ،پولیس محکمہ اور دیگر تنظینوں کے مشترکہ تعاون سے مسلسل بے سہارا غریب مزدوروں میں بنا ہوا کھانا تقسیم کیا جارہا ہے،تاکہ اس بحران کی گھڑھی میں کوئی شخص بھوکھا نہ رہے ۔
اس لاک ڈاؤن میں دیگر تنظیموں کے مشترکہ کوشش سے تقریبا 92 ہزار سے زائد بے سہارا اور اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو پکا ہوا کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔