میرٹھ میں آج جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ نے ملی اور سماجی لوگوں کی مدد سے غریب اور ضرورت مند افراد کے درمیان عید کٹس تقسیم کی تاکہ یہ لوگ عید کی خوشیوں میں شامل ہوکر عید منا سکیں. اس موقع جمیعت نے صاحب حیثیت لوگوں سے اپیل بھی کی مہنگائی کے دور میں وہ غریبوں کی زیادہ سے سے زیادہ مدد کریں. تاکہ وہ بھی عید کا تہوار اچھے سے منا سکیں-
کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو سالوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات میں سماج کا کمزور اور غریب طبقہ اور بھی زیادہ بدحالی کا شکار ہو گیا گیا ہے ایسے میں ان افراد کے لیے تہوار کی خوشی ضرورت کی اشیاء دستیاب ہو جانے سے ہوتی ہے۔ سماج کے ایسے ہی ضرورتمند اور مستحق افراد کے لیے جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ نے لوگوں کی مدد سے عید کٹس کے طور پر ضرورت کا سامان تقسیم کیا اور لوگوں سے ایسے ضرورتمند افراد کی مدد کرنے کی اپیل کی۔