اتر پردیش کے بارہ بنکی کے سفیدا باد میں واقع ماتر پتر سدن اولڈ ایج ہوم میں سماجی تنظیم 'کشیپ پچھڑا سماج ایکیکرن منچ' کی جانب سے بے سہارا معمر افراد کو ان کی ضرورت کے مطابق کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس کے بعد ان کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ مدد حاصل کرنے کے بعد سبھی معمر افراد کافی خوش نظر آئے۔
واضح رہے کہ سماجی تنظیم 'کشیپ پچھڑا ایکیکرن منچ' نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اولڈ ایج ہوم میں معمر افراد میں شال تقسیم کی تھی۔ اس وقت ان تمام بزرگوں نے تنظیم کے عہدے داران سے اپنی ضرورت کے مطابق اشیاء دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شال اور کمبل انہیں کافی زیادہ مل جاتے ہیں، اس لئے انہیں جن چیزوں کی ضرورت ہے۔ وہ چیزیں دی جائیں۔