گوتم بدھ نگر:گوتم بدھ نگر ضلع میں بازآبادکاری اسکیم کے تحت 18505 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہیں، جن میں سے اب تک 16000 سے زیادہ لوگوں کو گھر تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ انتظامیہ ڈاکٹر نتن مدن، ایل آر سی راکیش کمار اور گاؤں کے لوگ موجود تھے۔ اسی طرح ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اونر شپ اسکیم کے تحت 50-50 گھرانوں میں تقسیم کا پروگرام سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کی صدارت میں کیا گیا۔
Rehabilitation in Noida: بازآبادکاری اسکیم کے تحت نوئیڈا میں گھروں کے کاغذات تقسیم - وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
گوتم بدگ نگر میں ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی صدارت و رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما کی موجودگی میں 15 افراد کے درمیان گھرونی نام سے بازآبادکاری اسکیم کے تحت گھروں کے کاغذات تقسیم کیے گئے۔ Distribution of certificates to various persons under the proprietary scheme
گاؤں کے افراد کو مالکانہ حقوق فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ ہی بازآبادکاری اسکیم گھرونی کے تحت لکھنؤ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں مستحقین میں مکانات کی تقسیم کا پروگرام ہوا تھا۔ اس کے قیام کے بعد سے، اتر پردیش میں کل 34 لاکھ خاندانوں کو اس کا فائدہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس زمین ہے، رہائشی لیز بھی ان کے نام ہو گی جس کی وجہ سے وہ لوگ اس پر قرض لے کر کاروبار وغیرہ کر کے روزی روٹی کما سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نوئیڈا میں ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے بڑے زمینیں سرکاری تحویل میں لی گئیں جس کی وجہ سے گئی گاؤں اجڑ گئے۔ انہیں لوگوں کی بازآبادکاری کے لیے گھرونی اسکیم کے تحت گھر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Protest against Agni path scheme: نوئیڈا میں کسانوں کا اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج