شمالی بھارت میں آج کل سردی کا قہر جاری ہے۔قومی دارالحکومت بھی اس کی زد میں ہے۔ایسے میں مخیر حضرات آگے بڑھ کر غریب اور مستحق افراد کی امداد کو یقینی بنا رہے ہیں۔اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت الفلاح ہیومینٹی کونسل تنظیم نے آج ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے سیکٹر 12 کے ٹی بلاک میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کئے ۔اس موقع پر منعقد پروگرام میں میں ڈاکٹر معظم (سابق IES آفیسر) بطور مہمان خصوصی اور سید مہدی حسن نقوی (سابق سیل ٹیکس کمشنر) شریک ہوئے۔مذکورہ تنظیم کی طرف سے کمبل اور گرم کپڑے حاصل کرنے والوں نے تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کے کام کو سراہا۔
اس موقع پر تنظیم کی قومی صدر ڈاکٹر زینت انصاری نے کہا کہ یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو بلا تعصب رنگ و نسل، مذہب اور انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محتاجوں،غریبوں ، یتیموں اور ضرورت مندوں کی معاونت ، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے ۔