ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مرکزی حکومت کی اسکیم پراپرٹی کارڈ یعنی دیہی علاقوں کے گھروں کا مالکانہ حق سند تقسیم کی گئی۔
یہ اسکیم ضلع کے منتخب 11 گاؤں میں بطور پائیلٹ پروجیکٹ شروع کی گئی تھی۔ ان 11 گاؤں کے 22 استفاده کنندگان کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے مالکانہ حق سند تقسیم کیے، جبکہ یہاں کی رام رتی اور رام ملن سے وزیراعظم نریندر مودی نے من کی بات کے ذریعہ ان سے گفتگو کی۔
قابل غور ہو کہ دیہی علاقوں کی آبادی کا پکہ دستویز جاری کرنے کے لئے 6 ریاستوں کے 761 گاؤں میں پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت کام شروع کیا گیا ہے۔