اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: او بی سی طلبا میں مایوسی - Third chance of online form crack

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں او بی سی طبقے کے سیکڑوں طلبا پوسٹ میٹرک وظیفے اور فیس معافی کی اسکیم سے محروم ہو سکتے ہیں۔

بارہ بنکی: او بی سی طلبا میں مایوسی
بارہ بنکی: او بی سی طلبا میں مایوسی

By

Published : Feb 17, 2020, 8:07 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:50 PM IST

دراصل محکمہ سماجی بہبود ڈائریکٹریٹ کی جانب سے آن لائن فارم کریکشن کا تیسرا موقع او بی سی طلبا کو نہیں دیا گیا ہے جبکہ یہ موقع صرف جنرل اور ایس سی، ایس ٹی طلبا کو فراہم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے او بی سی طلبا میں کافی مایوسی ہے۔

بارہ بنکی: او بی سی طلبا میں مایوسی

آن لائن فارم کریکشن کے تیسرے موقع کے لیے اب او بی سی طلبا دفتروں کی خاک چھان رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں دو شنبہ کو تقریباً آدھا درجن طلبا نے ڈی ایم دفتر میں اس معاملے کی شکایت کی اور اپنے فارم میں کریکشن کے لیے ویب سائٹ کو کھولے جانے کا مطالبہ کیا۔

طلبا کے مطابق، وہ اس کی شکایت محکمہ سماجی بہبود دفتر میں بھی کر چکے ہیں۔ وہاں انہیں بتایا گیا ہے کہ بجٹ کم ہونے کی وجہ سے انہیں دوسرا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔ فی الحال او بی سی طلبا کا فارم رجیکٹ کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details