دنیش شرما نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران واضح کیا ہے کہ 'کامن سول کوڈ پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔'
کامن سیول کوڈ پر فیصلہ لوگوں کی تجاویز پر ہوگا : دنیش شرما انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی عوام کی تجاویز پر کام کرنے والی پارٹی ہے۔ وقتآ فو وقتآ اس مسئلے پر تجاویز آتی ہیں۔ بی جے پی ان تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد اس مسئلے پر غور کرے گی۔'
ہریانہ اور اتراکھنڈ میں این آرسی پر حکومت کے بیان آنے کے بعد اس مسئلہ پر جب یوپی حکومت کی منشہ جاننے کا سوال کیا گیا تو دنیش شرما نے واضح کر دیا کہ 'یوپی میں این آرسی نافذ کرنے کی ابھی کوئی منشا نہیں ہے۔'
آسام کے نتائج دیکھنے کے بعد ہی اس پر غور کیا جائے گا۔
دنیش شرما نے اپنی حکومت کے دوران ایک بھی فرقہ وارانہ فساد نہ ہونے کو اپنی سب سے بڑی کامیابی بتایا۔