شہنشاہ جذبات اور بالی ووڈ کے بادشاہ دلیپ کمار کا ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع سے خاص رشتہ تھا۔
بارہ بنکی کے شہنشاہ غزل کے نام سے دنیا بھر میں مشہور اور معروف شاعر خمار بارہ بنکوی سے دلیپ کمار کے خوشگوار تعلقات تھے۔ جس کی وجہ سے دلیپ کمار مختلف مواقع پر خمار صاحب سے ملاقات کے لئے یہاں آتے تھے۔
خمار صاحب کے علاوہ دلیپ کمار کا دیوی کی حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ سے بھی خاص لگاؤ تھا۔
دراصل شہنشاہ غزل اور شہنشاہ جذبات کے مراسم ممبئی میں اس وقت ہوئے جب خمار صاحب فلمی دنیا میں نغمے لکھنے پہنچے تھے. حسرت جے پوری، شکیل بدایونی اور نوشاد صاحب کے ساتھ دلیپ کمار کا اٹھنا بیٹھنا تھا۔ آہستہ آہستہ دلیپ کمار شہنشاہِ غزل کے فن اور ان کے مجاز کے قائل ہو گئے۔