اس پروگرام کے تحت ٹیچرز کو مضامین کے مطابق فہرست مہیا کرائی جا رہی ہے۔ اس تربیتی سیشن میں پروجیکٹر کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
پروگرام کے ٹرینر کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں بچوں کا جو تعلیمی نقصان ہوا ہے۔ اسے مکمل کرنے کے لئے پریرنا ایپ کو اساتذہ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔ اس ایپ میں مزید ترمیم کی گئی ہے۔
پریرنا ایپ پر ہی طلبا و طالبات کو ہوم ورک دینے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے۔ اس ضمن میں تربیت لے رہے اساتذہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔