ان اساتذہ کی محنت کا ہی نتیجہ ہے کہ ای لائبریری کی ریس میں بھوجی پورہ صوبہ کا پہلا بلاک بن گیا ہے۔ یہاں سو فیصد اسکولوں میں کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل لائبریری تیار کی گئی ہے۔
بریلی کے بھوجی پورہ بلاک میں کل 154 اسکولوں میں ڈیجیٹل لائبریری تیار کی گئی ہے۔ یہ نایاب کوشش ماڈل پرائمری اسکول کھتولا گنپت رائے میں مامور ٹیچر انیما سنگھ نے کی ہے۔ جس کے بعد ضلع ترقی افسر نے اِسے بلاک کے تمام اسکولوں میں قائم کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
اب بلاک کے تمام 154 اسکولوں میں کیوآر کوڈ کے ذریعے ای لائبریری تیار کی گئی ہے۔ اس لائبریری میں کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے بچّوں کو کورس کا علم دیا جا رہا ہے۔ وہیں ڈیجیٹل لائبریری سے طلباء بھی حوصلہ مند ہوکر تفریح کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
بریلی: بھوجی پورہ بلاک سو فیصد ڈیجیٹل لائبریری والا پہلا بلاک بنا انیما کے مطابق اس تکنیک سے بچوں میں علم حاصل کرنے کی خواہش میں اضافہ ہو رہا ہے اور تمام بچے درس و تدریس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
بلاک ایجوکیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ ایک ڈیجیٹل لائبریری کو تیار کرنے میں تقریباً 15 دن کا وقت لگا ہے اور 21 لوگوں کو منسلک کرکے اسے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے بعد پورے بلاک میں اس سسٹم کو قائم کیا گیا ہے۔ بلاک ترقی آفیسر کے مطابق اس طرح کی کاوشوں سے بچوں میں تعلیمی اور دانشورانہ سطح پر بہتری کے نتائج سامنے آئیں گے اور ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنے کی قوّت میں اضافہ ہوگا۔