اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kanwar Yatra: مظفر نگرمیں ڈی آئی جی اور کمشنر نے کانوڑ یاتریوں پر پھول برسائے - ڈی آئی جی نے کانوڑیاتریوں پر پھول برسائے

کورونا وبا کے دو سال بعد کانوڑ یاترا ہتمام ہو رہا ہے۔ اس موقع پر مظفرنگر میں ڈی آئی جی اور کمشنر نے کانوڑیاتریوں پر پھول برسائے۔showered flowers on Kanwariya

مظفر نگرمیں ڈی آئی جی اور کمشنر نے کانوڑیاتریوں پر پھول برسائے
مظفر نگرمیں ڈی آئی جی اور کمشنر نے کانوڑیاتریوں پر پھول برسائے

By

Published : Jul 24, 2022, 5:07 PM IST

Updated : Jul 24, 2022, 10:52 PM IST

مطفر نگر: دو سال کے بعد شروع ہو رہی کانوڑ یاترا کے لیے جہاں عقیدت مندوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے تو وہیں ریاستی حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جس سے کئی کانوڑ یاتریوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ پیش آئے۔ وزیر اعلی کے حکم پر آج مظفر نگر میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈی آئی جی اور کمشنر کا کانوڑ یاترا کے اوپر پھولوں کی بارش کرنے کا پروگرام تھا۔ Showered flowers On Kanwariya

مظفر نگرمیں ڈی آئی جی اور کمشنر نے کانوڑیاتریوں پر پھول برسائے

موسم کی خرابی کی وجہ سے مظفر نگر میں ہیلی کاپٹر نہیں پہنچ سکا۔ پروگرام میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلی افسران ڈی آئی جی سہارنپور، کمشنر سہارنپور مظفرنگر ڈی ایم مظفرنگر ایس ایس پی نے مظفر نگر کے مرکزی چوراہا شیو مورتی پر پہنچ کر کانوڑ یاتریوں پر پھولوں کی بارش کی۔ ڈی آئی جی سہارنپور سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کی ہم نے آج شیو بھگت کانوڑیو پر پھول برسائے۔

Last Updated : Jul 24, 2022, 10:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details