ڈی آئی جی اوپیندر اگروال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سہارنپور، مظفر نگر اور شاملی اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو پنچایتی انتخابات سے متعلق گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں اضلاع میں ابھی تک 15 ہزار لوگوں کو مچلکوں میں ماخوذ کرایا جا چکا ہے۔
پنچائتی انتخابات کے یپش نظر ڈی آئی جی نے تینوں اضلاع کے افسران کو الرٹ کیا پوری کمشنری میں 38 ہزار اسلحہ ہیں جس میں ابھی تک 12 فیصد اسلحہ جمع کرائے جا چکے ہیں۔ ساتھ ہی پوری کمشنری میں 592 ویسے افراد جو کسی نہ کسی طرح مختلف جرائم میں ملزم ہیں۔ ان کے اسلحوں کی بھی نشاندہی کر کے لائسینس منسوخ کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمی سے وابستگی کے الزام میں مقدمہ: 20 سال بعد 124 مسلمان باعزت بری
انہوں نے بتایا کہ سہارنپور کمشنری کے تینوں اضلاع میں پر امن طریقے پر انتخابات کرانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کسی کو بھی گڑبڑی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔