میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج یوم اقلیتی حقوق کے دن منصبیہ عربی کالج میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ اقلیتی فلاح بہبود کے زیر اہتمام حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی اسکیموں کی جانکاری دی گئی۔ ساتھ ہی اقلیتوں کے حقوق کو بھی سمجھانے کی کوشش کی گئی.
اس موقع پر محکمہ اقلیت کے افسران کے علاوہ اقلیتی سماج سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ایک طرف جہاں محکمہ اقلیت کی طرف سے حکومت کے ذریعے چلائے جانے والی اسکیمیں بتائی گئی۔ وہیں پروگرام میں مسلم کے علاوہ سکھ اور جین مذاہبِ کے ذمہ داران نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اقلیتوں کی آواز اٹھانے والے و سماجی کارکنوں نے کہا کہ اقلیت کے حقوق کے نام پر سال میں ایک بار ان کو یاد کیا جاتا ہے۔