وزارت اقلیتی امور کی جانب سے لگنے والے اس ہنر ہاٹ کی افتتاحی تقریب میزبانی کا فریضہ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اور ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ نے انجام دیا۔
دستکاروں کے ہنر کو فروغ دینے کے مقصد سے رامپور میں 16 سے 25 اکتوبر تک قومی سطح کے ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آج اس کا باقاعدہ افتتاح مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور ارجن رام میگھوال نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے لگنے والے اس ہنر ہاٹ کی افتتاحی تقریب میزبانی کا فریضہ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اور ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ نے انجام دیا۔
مرکزی و ریاستی وزراء نے شرکت کرکے ہنرمندوں کے ہنر کو فروغ دینے کی اپیل کی۔
اس پروقار تقریب کے موقع ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے وزرا کو رامپوری چاقو وائلن بطور ہدیہ پیش کیے۔
رامپور میں شروع ہوئے اس ہنر ہاٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں کی ثقافت سے بھی لوگ لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ہنر ہاٹ سے چھوٹے ہنر مندوں اور خاص طور پر رامپور کے کاریگروں کو کتنا فائدہ حاصل ہو سکے گا۔