رام مندر کی تعمیر کی شروعات کے ساتھ ہی دھنی پور مسجد کی کل شجرکاری اور پرچم کشائی کے ساتھ علامتی بنیاد رکھنے کی ابتدا ہوگی۔
انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سکریٹری اور ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ ملنے والی پانچ ایکڑ اراضی پر دھنی پور مسجد کی علامتی بنیاد کل درختوں کے لگانے اور پرچم کشائی کے ساتھ شروع ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام میں درخت لگانا علامتی بنیاد کہا گیا ہے۔ انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے تمام عہدیدار منگل کی صبح 9 بجے پہنچیں گے اور پودے لگانے کے ساتھ پانچ ایکڑ اراضی پر دھنی پور مسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایودھیا کے روناہی میں جو مسجد تعمیر ہوگی اس کا نام دھنی پور مسجد رکھا جائے گا۔ مسجد کے نقشہ کو حتمی شکل دے دیا گیا ہے۔ ٹرسٹ دھنی پور مسجد کا نقشہ اجودھیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو آن لائن بھیج کر پاس کرانا چاہتا تھا لیکن ابھی یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔