صفر میلا کمیٹی نے انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ کووڈ-19 کے مریضوں میں مسلسل ہو رہے اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
قابل غور ہو کہ دیویٰ میں ہر برس دو قسم کے میلے ہوتے ہیں۔ ایک میلا اسلامی کیلینڈر کے مطابق صفر ماہ میں ہوتا ہے اور دوسرا کارتک کے ماہ میں ہوتا ہے۔
اس برس صفر کا میلا 16 ستمبر سے ہونے والا تھا۔ یہ میلا ایک ماہ کا ہوتا ہے۔
اس کا پہلا عرس 16 ماہ کو ہونے والا تھا۔ اس میلے میں بھی دور دراز سے زائرین آتے ہیں، لیکن کووڈ-19 کے پیش نظر صفر کا عرس منسوخ کر دیا گیا ہے۔
صفر میلا عرس کمیٹی نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس برس صفر کے عرس میں آنے کی زحمت نہ کریں، کیوں کہ انتظامیہ کی اجازت نہیں ہے اور آمد و رفعت کے ذرائع بھی کم ہیں۔
مزید پڑھیں:
میلا کمیٹی اس کے لئے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے تشہیر بھی کرا رہی ہے، تاکہ زائرین کو وقت رہتے اطلاع ہو جائے۔