برصغیر میں بھارت اپنی رنگارنگی اور متنوع تہذیب کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں صدیوں سے مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں عقیدت و محبت کے طریقے بھی جدا جدا ہیں۔
شیوراتری کے موقع پر عقیدت مندوں کا ہجوم، دیکھیں ویڈیو عقیدت مندی کے اظہار کے لیے اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مہادیو مندر میں شیوراتری کے خصوصی موقع پر سینکڑوں میل دور سے پیدل چل کر جَل چڑھانے والے عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
پیروں میں گھنگرو، کاندھے پر ڈولی نما کانوڑ اور زبان پر بول بم کی صدا، پوری عقیدت و احترام کے ساتھ یہ عقیدت مند بارہ بنکی سے 35 کلومیٹر دور لودھیشور مہادیو مندر میں شیوراتری کے موقعے پر جَل چڑھانے کے لئے آتے ہیں۔
یہ عقدت مند اترپردیش کے شہر کانپور کے علاقے بٹھور سے گنگا جَل لیتے ہیں پھر وہاں سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہیں، تقریبا تین دنوں کے مسلسل سفر کے بعد یہ عقیدت مند مہادیو مندر پہنچتے ہیں۔