اتر پردیش سرکار نے صوبے میں پہلے ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا، لیکن مساجد میں پانچ افراد سے زیادہ نماز ادا کرنے پر پابندی عائد تھی۔
اب اس میں راحت دیتے ہوئے بڑی مساجد میں 100 لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔ باوجود اس کے ابھی بھی ٹیلے والی مسجد اور وہاں حضرت شاہ پیر محمد کی درگاہ کے گیٹ پر تالا لگا ہوا ہے، جس وجہ سے زائرین مایوس واپس جا رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران سویتا دیوی، جو موہن لال گنج سے حاضری کے لیے آتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں یہاں پر سات برسوں سے مستقل آ رہی ہوں۔