یوگی نے کہا کہ نیپال کا سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے دیوی پاٹن سیکورٹی کے پیش نظر کافی حساس علاقہ ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈویژن کے سبھی اضلاع کو جدید وسائل فراہم کرکے ترقی دینے کی منشی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈویژن پر حکومت کی خاص نظر ہے اور اجودھیا فیصلے کے بعد اب ترقی کے لامحدود امکانات ہیں۔
ضلع بلرامپور کے پولیس لائن آڈیٹوریم میں مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی فلاحی اسکیموں، ترقیاتی اسکیمات و نظم ونسق کاجائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ بلرامپور میں میڈیکل کالج کا سیٹیلائٹ سنٹر قائم کیا جائےگا۔ جبکہ بہرائچ میں میڈیکل کالج کھولا جارہا ہے۔ گونڈہ میں بھی میڈیکل کالج کی تیاریاں چل رہی ہیں۔