بارہ بنکی:یوگی حکومت 2.0 میں محکمہ اقلیتی بہبود اور وقف جیسے محکموں کی ذمہ داری سنبھال رہے وزیر دھرم پال سنگھ کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لئے اقدام اٹھانا ریاستی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کی ترقی ہوگی۔ Development of Minorities is One of the Priorities of the Yogi Government says Dharmpal Singh
بارہ بنکی دورے پر آئے دھرم پال سنگھ نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی یوگی حکومت کے منصوبوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طبقہ کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ اس کے لئے معیاری تعلیم،معیاری زندگی،اور کھانے پینے کے انتظامات کئے جائیں، یوگی اور مودی حکومت مذکورہ تمام تر امور پر احسن طریقے سے کام کررہی ہے۔
دھرم پال سنگھ نے مزید کہا کہ مدارس میں تعلیمی نظام کو بہتر اور معیاری بناکر انہیں آئی اے ایس، آئی پی ایس بنانے کے لیے تیار کیا جائے گا۔ ا س کے لیے مفت کوچنگ کا بھی نظم کیا جائے گا۔ دوران گفتگو انہوں نے تسلیم کیا کہ مدارس کا انفراسٹرکچر بہتر نہیں ہے، تا کہ اس سے تمام مسائل کا حل نکالا جاسکے۔ مدارس کے انفراسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اقدام اٹھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Sadaf Tasneem on Yogi Govt: اترپردیش حکومت ہر محاذ پر ناکام
وقف املاک پر غیر قانونی قبضے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوقاف کا سروے کرا کر ان تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔
بی جے پی کے تئیں اقلیتوں کا اعتماد بحال نہ ہونے پر انہوں نے کہا کہ یہ محض افواہ ہے،اقلیتی برادری بی جے پی پر اعتبار کررہی ہے ،اور خواتین بی جے پی کے حق میں ووٹ دے رہی ہیں۔