اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Yogi On Development ترقی بن چکی ہے یوپی کی پہچان، وزیر اعلی یوگی - اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مکمل اکثریت کی حکومت اور اس کی استحکام کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ یہ بی جے پی حکومت نے یوپی کے اندر بہتر تال میل کے ذریعہ حاصل کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 25, 2023, 5:04 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو دعوی کیا کہ چھ سال پہلے ذات، کنبہ پروری اور مافیا عناصر کے لئے بدنام اترپردیش آج اترپردیش ترقی اور مہوتسو کے لئے ملک۔ دنیا میں اپنی شناخت قائم کرنے میں کامیابی حاصل کرچکا ہے۔اپنے دوسرے میعاد کار کی پہلی سالگرہ کے موقع پر یوگی نے یہاں لوک بھون میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریک اور رہنمائی کی بدولت اترپردیش نے ملک اور دنیا میں الگ شناخت بنائی ہے۔

یوپی کو اب مافیا کے لئے نہیں بلکہ مہوتسو کے لئے جانا جاتا ہے۔سابقہ 6سال نئے اترپردیش کی تعمیر کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ان چھ سالوں میں لوگوں نے محسوس کیا کہ ڈبل انجن کی حکومت کے کیا معنی ہوتے ہیں۔ حکومت اور تنظیم کے درمیان بہتر تال میل کے بہتر نتائج عوام کے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل اکثریت کی حکومت اور اس کی استحکام کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ یہ بی جے پی حکومت نے یوپی کے اندر بہتر تال میل کے ذریعہ حاصل کیا ہے۔ وزیر اعظم کی تحریک سے ریاستی حکومت نے یوپی کی ترقی کا جو ایکشن پلان بنایا تھا۔ پوری ایمانداری سے اسے نافذ کرنے کے لئے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ نتائج سب کے سامنے ہیں۔ پہلے یوپی کے اندر روایتی ذات، مذہب،بدعنوانی، کنبہ پروی کے نام پر جو سیاستی ہوتی تھی۔ اس سے الگ ہٹ کر ہم نے یہاں کی پہچان یوپی کے مطابق لامحدود امکانات والے ریاست کی شکل میں بڑھانے کے لئے 10سیکٹر نشانزد کئے جس پر پوری ٹیم نے کام کیا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ان چھ سالوں میں تین سال کورونا سے لڑتے ہوئے کام ہوئے ہیں۔ اس دوران ریاست نے متعدد حصولیابیاں حاصل کی ہیں۔ جس یوپی کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ ترقی نہیں کرسکتا،پی ایم کی سبھی فلیگ شپ اسکیمات میں آج وہ نمبر ایک کی دوڑ میں ہے۔یوپی کے انفرااسٹرکچر کا ذکر پورے ملک میں ہے۔ نوجوانوں کی نوکری میں شفافیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی نوکری اور روزگار کے ڈھیروں مواقع پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔آج ایک کروڑ سے زیادہ بے سہارا خواتین،وردھاستھا پنشن پانے والی خواتین، معذوروین کو 12ہزار روپئے سالانہ پنشن یوپی میں دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی اترپردیش ہے جہاں تمام سرپرست اس بات کے لئے فکر مند ہوتے تھے کہ بیٹیوں کی شادی کیسے کریں گے۔ اسے کیسے پڑھائیں گے۔ آج 14لاکھ بیٹیاں کنیا سمنگلا اسکیم سے مستفید ہوئیں۔وزیر اعلی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت سوا دو لاکھ بیٹیوں کی شادی ہوئی۔ اب بھی لگاتار کام جاری ہیں۔ خاتون اپنی مدد آپ گروپ نئے ماڈل کی شکل میں کام کررہا ہے۔ خاتون اطفال بہبود ڈپارٹمنٹ نے پوشاہار اسکیم سے ہر عدم تغذیہ کا شکار کنبے کو جوڑا گیا۔ان کے پلانٹ ہر بلاک سطح پر لگائے جارہے ہیں۔ یوپی خاتون بااختیاری،خودانحصاری اور وقار کے آئیڈل کی شکل میں آگے بڑھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Yogi Slams Congress کانگریس غریب اور دلت کے بیٹے کو ملک کے سب سے بڑے عہدے پر فائز نہیں کرسکتی، یوگی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details