عام طور پر پھیپھڑوں کے ٹی بی (تپ دق) کے ٹیسٹ کے لیے تھوک کا نمونہ لیا جاتا ہے، لیکن ٹیسٹ کو مزید آسان بنانے کے لیے اتر پردیش کے نوئیڈا محکمہ صحت کی جانب سے ایک خاص قسم کی موبائل ایپلی کیشن 'کف کلیکشن' ایپ تیار کی گئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے کھانسی کی آواز ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اب ٹی بی کی شناخت کھانسی کی آواز اور دیر تک چند الفاظ بولنے سے کی جا سکتی ہے۔ابھی یہ ایک تجربے کے طور پر چل رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ تپ دق افسر اور ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شریش جین نے بتایا کہ قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام این ٹی ای پی NTEP کے جوائنٹ ڈائریکٹر نشانت کمار کی ہدایت پر اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں 88 لوگوں کے نمونے 3 فروری کو لیے گئے۔ نمونے لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کو 88 افراد کے نمونے لینے کا ہدف دیا گیا تھا جو بروقت مکمل کر لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جین نے بتایا ٹی بی کا پتہ لگانے کے لیے کھانسی کی آواز کے مصنوعی ذہانت پر مبنی حل کے ذریعے، ممکنہ ٹی بی کے مریض کی کھانسی کی آواز سے شناخت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار لوگ لمبے عرصے تک کھانسی رہنے کے باوجود ہچکچاہٹ اور خوف کی وجہ سے ٹیسٹ نہیں کروا پاتے، اب وہ اپنے موبائل پر ایپ انسٹال کر کے خود کو چیک کر سکیں گے۔
تین قسم کے نمونے لیے گئے۔