اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوا شریف: حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ پر زیارت شروع - بارہ بنکی کے دیوا شریف

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے دیوا ٹاؤن میں واقع مشہور صوفی حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ پر ان لاک-3 میں زیارت شروع ہو گئی ہے۔

Deva Sharif: Visit to Haji Waris Ali Shah's shrine started
دیوا شریف: حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ پر زیارت شروع

By

Published : Aug 10, 2020, 9:30 PM IST

پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں مذہبی مقامات کو بند کیا گیا تھا، لیکن جب سے ان لاک کا سسٹم شروع ہوا ہے، ویسے ویسے مذہبی مقامات کو کھولا جارہا ہے۔

دیوا شریف: حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ پر زیارت شروع

ان لاک-3 کے تحت بارہ بنکی کے دیوا شریف میں حاجی وارث علی شاہؒ کی درگاہ عام زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے۔ یہاں کووڈ-19 کے پیش نظر جاری کی گئی گائیڈلائن کے مطابق زیارت کرائی جا رہی ہے۔ مزار کے باہر سے ہی بغیر شیرینی کے زائرین ضروری رسوم ادا کر سکتے ہیں۔

دیوا میں درگاہ کی وجہ سے تجارت بھی خوب ہوتی تھی لیکن زائرین کے کم آنے سے تاجر بھی پریشان ہیں۔ دوسری جانب زائرین کو یہاں سب کچھ بدلا بدلا سا محسوس ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ فی الحال زائرین کی تعداد کورونا دور میں زیادہ نہیں ہے، جس کے سبب ابھی بھی تاجر طبقہ گاہک کا منتظر ہے۔

غور طلب ہے کہ دیوا شریف میں حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ پر دور دراز سے عوام زیارت کرنے آتی ہے۔ لاک ڈاؤن میں یہ درگاہ متعدد ماہ تک بند رہی۔ اب یہاں جاری گائیڈلائن کے مطابق زائرین کو اندر جانے دیا جا رہا ہے۔

درگاہ کے احاطے میں سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے، ایک وقت میں کچھ ہی زائرین کو داخلہ کی اجازت ہے۔ زائرین کو مزار تک جانے کی اجازت نہیں ہے۔ وہ برآمدے سے سلام اور بوسہ دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مزار پر شیرینی وغیرہ لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details