احتیاطی تدابیر کے باوجود کورونا کے پھیلاؤ کا سلسلہ عالمی سطح پر جاری ہے۔ وبا کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاری دنیا بھر کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی متاثر کررہی ہے اور جس شدت کے ساتھ کورونا پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اس سے دنیا یقیناً خوف میں مبتلا ہے۔
لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بھارت میں کورونا کی شدت کے باوجود عام مشاہدہ ہے کہ کورونا کی پہلی لہر کی بنسبت دوسری لہر سے عوام نسبتاً کم خوفزدہ ہیں۔ تاہم نوئیڈا میں انتظامیہ نے سختی برتنی شروع کر دی ہے۔
پولیس نے نوئیڈا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے اور ماسک لازمی قرار دیا ہے۔ ماسک نہ لگانے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔