اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: نائب وزیر اعلی نے لال پل کی تعمیر نو کا افتتاح کیا

ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد نے آج رامپور کے لال پور پل کی تعمیر نو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایات دیں کہ عارضی پل کی تعمیر 30 ستمبر تک مکمل ہو جانی چاہئے، جبکہ پکہ پل کی تعمیر دسمبر 2021 تک مکمل ہو جانی چاہئے۔

deputy cm keshav prasad maurya inaugurated lalpur bridge in rampur
نائب وزیر اعلی نے لال پل کی تعمیر نو کا افتتاح کیا

By

Published : Sep 23, 2020, 7:20 PM IST

اس موقع پر اقلیتی محکمہ کے وزیر بلدیو سنگھ اولکھ، ضلع کے تمام اعلیٰ افسران سمیت 500 سے 600 کی تعداد میں بی جے پی کارکنان بھی موجود رہے۔ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت آج رامپور پہنچے۔ جہاں انہوں نے آج لال پور پل کی تعمیر نو کا افتتاح کیا۔

دیکھیں ویڈیو

لال پور پل کی تعمیر نو کا افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ترقیاتی کاموں پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج اس ادھورے پڑے لال پور پل کی تعمیر کا افتتاح کرنے رامپور پینچے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے سماجوادی رہنما محمد اعظم خاں کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنانا نہیں بھولے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ صرف اپنی ذاتی ترقی کے لئے کام کرتے ہیں ان کی اسکیمیں اور منصوبے اٹک جاتے ہیں اور لٹک جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں جس نے ایسا کیا وہ آج اپنے کارناموں کی سزا بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم وزیر اعظم کی قیادت میں سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

پل کی تعمیر کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمیت اقلیتی امور کے ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ، ضلع کے تمام ہی اعلیٰ افسران اور تقریباً 500 سے 600 کی تعداد میں بی جے پی کارکنان بھی موجود رہے۔

یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہنی چاہئے کہ کورونا دور میں ریاست کی یوگی حکومت کی نئی گائڈ لائنس کے مطابق 21 ستمبر سے کسی بھی تقریب میں صرف 100 لوگوں تک کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

'پی ایم کیئر فنڈ کو ’ایمانداری‘ سے خرچ کیا جائے'

ایسے میں سوال یہ ہے کہ جب حکومت اپنی ہی بنائی گائڈلائنس پر عمل پیرا نہیں ہے تو پھر عوام سے ان گائڈلائنس پر سختی سے عمل کیسے کرایا جا سکتا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details