اردو

urdu

ETV Bharat / state

Brajesh Pathak Review Meeting اترپردیش کے نائب وزیراعلی کی محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ - لکھنئو نیوز

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے میڈیکل افسران اور ریاست کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ ہسپتالوں میں مختلف قسم کے متعدی امراض بالخصوص سوائن فلو، ڈینگو، ملیریا، کالازار، چکن گونیا وغیرہ پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ Review Meeting With Health Department Official

اترپردیش کے نائب وزیراعلی کی محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ
اترپردیش کے نائب وزیراعلی کی محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ

By

Published : Oct 12, 2022, 9:02 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے تمام ڈویژنل میڈیکل افسران، تمام چیف میڈیکل افسران اور ریاست کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو موسم اور بارش میں تاخیر کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ ہسپتالوں میں مختلف قسم کے متعدی امراض بالخصوص سوائن فلو، ڈینگو، ملیریا، کالازار، چکن گونیا وغیرہ پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

ریاست بھر میں متعدی امراض پر قابو پانے کا پروگرام چل رہا ہے۔ اس کے لیے مختلف ذرائع کے ذریعے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے آگاہ کیا جائے۔ مقامی انتظامیہ اور دیگر محکموں سمیت رضاکار تنظیموں کا تعاون لیتے ہوئے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ بنا کر مکمل انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ہسپتالوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر اور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں آنے والے مریضوں کو سنٹر کی سطح پر ہر ممکن علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ Review Meeting With Health Department Official

نائب وزیر اعلیٰ آج یوجنا بھون میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے تمام ڈویژنل اور ضلعی صحت افسران کے ساتھ محکمہ جاتی جائزہ میٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم آیوشمان بھارت جن آروگیہ یوجنا کے تحت آیوشمان کارڈ بنانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اضلاع میں آیوشمان کارڈ بنانے کا متاثر کن کام کیا گیا ہے، لیکن کئی اضلاع میں اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، فہرست میں شامل ہسپتالوں(نجی اور سرکاری) اور ٹارگٹ گروپس کے درمیان تال میل قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو اس اسکیم کا فائدہ مل سکے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کل 21113 ہیلتھ یونٹس کو صحت اور ولنس مراکز میں اپ گریڈ کرنے کا ہدف ہے۔ جہاں زمین دستیاب ہو وہاں ضروری تعمیرات، ٹارگٹ سینٹرس کی برانڈنگ، فرنیچر، آلات اورکٹس کو معیار کے مطابق ضلع سطح پر یقینی بنایا جائے۔ اس کے لیے ضروری فنڈ اور ہدایت دی گئی ہیں۔ Brajesh Pathak Review Meeting

انہوں نے ہدایت دی کہ افسران کے ذریعہ باقاعدگی سے جانچ کرنی چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ صحت اورولنس کے تمام سینٹر جو فعال ہیں وہاں ضروری وسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیںہونا چاہئے ۔مریضوں کو بہتر طبی سہولت آسانی سے مہیا کرائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : MBBS 3rd year student dies ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر کی طالبہ کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details