اردو

urdu

ETV Bharat / state

Keshav Prasad Maurya to visit Lalitpur today نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ آج للت پور کا دورہ کریں گے - اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ جمعرات کو ایک روزہ دورے پر للت پور آئیں گے۔ضلع انتظامیہ نے موریہ کے للت پور دورے کی تصدیق کرتے ہوئے جمعرات کو بتایا کہ اس ضمن میں سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ Keshav Prasad Maurya to visit Lalitpur today

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 29, 2022, 11:50 AM IST

للت پور: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ جمعرات کو ایک روزہ دورے پر للت پور آئیں گے۔جہاں وہ سماجی کاموں کے علاوہ افسران کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی جائزہ میٹنگ کریں گے اور عوام نمائندوں و کارکنوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ Keshav Prasad Maurya to visit Lalitpur today

ضلع انتظامیہ نے موریہ کے للت پور دورے کی تصدیق کرتے ہوئے جمعرات کو بتایا کہ اس ضمن میں سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ ان کے یاترا پروگرام کے مطابق موریہ دن میں 11:05بجے تحصیل مڑاورا کے قصبہ ناراہٹ کے برگورا پہنچیں گے۔

اس گاؤں میں وہ شنکر مندر کے میدان میں لوکش جنم اتس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔اس کے بعد وہ 11:55بجے گائے شلٹرہوم امجھرا پہنچیں گے۔ اس کا معائنہ کر وہ للت پور پولیس لائن پہنچیں گے۔جہاں وہ دوپہر ایک بجے بی جے پی دفتر میں پارٹی عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد دن ڈیڑھ بجے موریہ کلکٹریٹ احاطے میں افسران کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے کر 2:30بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Keshav Prasad Maurya: کیشو پرساد موریہ مظفرنگر کے شکر تیرتھ پہنچے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details