اردو

urdu

ETV Bharat / state

نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما کا بہرائچ دورہ

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ دورے پر پہنچے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے کالج میں ہو رہے یوپی بورڈ امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور کہا کہ یوپی میں ہائی اسکول بورڈ کے امتحانات میں پیپر لیک ہونے کا معاملہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔

ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما کا بہرائچ دورہ
ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما کا بہرائچ دورہ

By

Published : Feb 29, 2020, 9:48 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:12 AM IST

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے بہرائچ کا دورہ کیا اور اس دوران کہا کہ بہرائچ اور دوسری جگہوں پر پیپر لیک ہونے کا معاملہ صرف حکومت کے خلاف پروپیگنڈا ہے اور جو بھی اس پر عمل کرتا ہے اس پر سخت کاروائی کی جائے گی-

ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما کا بہرائچ دورہ

نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے کہا کہ اساتذہ عہدے کے خالی جگہوں پر جلد ہی آسامیوں کا انتخاب کر پورا کیا جائے گا اور ہمارے سلیکشن کمیشن اور ایجوکیشن سلیکشن کونسل خالی پڑے عہدوں پر انتخابات کے کام کا انجام دے بھی رہے ہیں، تب تک ہمارے رٹائرڈ اساتذہ کلاس میں پڑھاتے رہیں گے۔

انہوں نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ پرینکا گاندھی ایسی رہنما ہیں جو صرف ٹویٹر پر ہی نظر آتی ہیں اگر وہ زمین پر دکھائی دیں تب انھیں حقیقت کا پتہ چلے گا۔

نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما کا بہرائچ دورہ

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ رہنما ایسے بھی ہیں جو ہوا ہوائی ہیں اور وہ صرف ٹویٹر پر یقین رکھتے ہیں، ہم ٹویٹر اور زمین پر پر کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں-

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details