لکھنئو: ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان سے قبل سبھی سیاسی جماعتیں اس کی تیاریوں میں سرگرم ہیں تاہم برسراقتدار جماعت عوامی مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ دارالحکومت لکھنؤ کی عوام پینے کے لئے صاف پانی روڈ شیور لائن نالے جیسے بنیادی سہولت کے حوالے سے غیر مطمئن نظر آرہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نے لکھنؤ کے کھدرا علاقے میں عوام سے وابستہ مسائل پر عوام کی رائے جاننے کی کوشش کی اور گزشتہ پانچ سال میں کتنے ترقیاتی کام ہوئے اس حوالے سے بھی سوال پوچھا۔ کھدرا کے بڑی پکڑیا کے رہنے والے محمد فہیم نے بتایا کہ یہ وارڈ نمبر 82 جہاں پر بی جے پی کے کُم کُم کونسلر ہیں جب بھی ہم لوگ کونسل کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ مجھے آپ لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ہے جس کو ووٹ دیا ہے اس سے کام کراؤ وہ بتاتے ہیں کہ یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور یہاں پر ترقیاتی کام بہت کم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ Deprived of basic facilities in Khadra Area