پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہر کے کوآپریٹیو چوراہے کے نزدیک گاڑی چور گروہ کے چار اراکین کو تصادم کے بعد گرفتار کیا ہے۔
دیوریا: پولیس تصادم میں گاڑی چور گروہ کے چار اراکین گرفتار - گاڑی چور گروہ
اترپردیش کے ضلع دیوریا صدر کوتوالی پولیس نے مڈھ بھیڑ کے دوران بین ریاستی چور گروہ کے چار اراکین کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔
دیوریا: پولیس تصادم میں گاڑی چور گروہ کے چار اراکین گرفتار
گرفتار ملزمین میں ڈبو عرف چندر بھوشن سنگھ، برجیش سنگھ، وشال سنگھ اور راہل کمار سنگھ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری کی گاڑی اور دیگر سامان برآمد کئے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈبلیو سنگھ عرف چندر بھوشن سنگھ نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ برآمد گاڑی پریاگ راج سے چوری کی تھی۔ اس کے علاوہ بلیا سے ایک ٹرک چوری کیا تھا۔ گرفتار ملزمین کے خلاف بہار، جھارکھنڈ و اترپردیش کے مختلف تھانوں میں کئی مقدے درج ہیں۔