اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر: یوگی حکومت کا اہم فیصلہ

دیوبند سے رکن اسمبلی کنوبر برجیش سنگھ نے کہاکہ دیوبند میں سیکوریٹی کے پیش نظراے ٹی ایس کمانڈو کے سینٹر کا فیصلہ یوگی حکومت کا بہت اہم فیصلہ ہے، جس کی بنیاد بذات خود وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ رکھیں گے۔

deoband mla press briefing on his tenure
دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سنٹر کے قیام کا فیصلہ یوگی حکومت کا اہم فیصلہ

By

Published : Sep 20, 2021, 10:00 PM IST

Updated : Sep 20, 2021, 10:06 PM IST

سہارنپور کے دیوبند علاقہ سے رکن اسمبلی کنوبر برجیش سنگھ نے بھی اترپردیش میں یوگی حکومت کے ساڑھے چار برس مکمل ہونے پر ہائی کمان کے ہدایات کے مطابق میڈیا کے سامنے روبرو ہوتے ہوئے اپنے ساڑھے چار برس میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کو پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے غنڈہ راج ختم کرکے ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

ویڈیو
آج ہائیوے پر واقع ایک بینکٹ ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی رکن کنوبر برجیش سنگھ نے کہاکہ دیوبند میں سیکوریٹی کے پیش نظر اے ٹی ایس کمانڈوں کے سینٹر کا فیصلہ یوگی حکومت کا بہت اہم فیصلہ ہے، جس کی بنیادبذات خود وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ رکھے گیں، اپنے کاموں کو شمار کراتے ہوئے اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ نے کہاکہ دیوبند علاقہ کے بجلی کے مسائل کو حل کراتے ہوئے ان کے ذریعہ 154 کروڑ روپے لاگت سے تلہیڑی میں 220 کیوی بجلی کا سب اسٹیشن قیام کیاگیاہے۔

دیوبند اسمبلی حلقہ میں کروڑوں روپے کے بجٹ سے سڑکوں کی تعمیر کرانے کے علاوہ، جڑودہ پانڈہ سمیت درجنوں گاؤں کے لوگوں کے طویل مطالبہ پورا کرتے ہوئے جمنا نہر سے آب پاشی کے لیے پانی مہیا کرانے کے لیے دو اسکیموں کی منظوری کرائی گئی اور وہاں پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ کورونا کے دور میں سامنے آئی آکسیجن کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے رنکھنڈی اور جڑودہ پانڈہ سرکاری اسپتال میں دو آکسیجن جنریٹر پلانٹ کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسمبلی رکن کنوربرجیش سنگھ نے اپنے ذریعہ کرائے گئے دیگر ترقیاتی کاموں کو بتاتے ہوئے یوگی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کے متعلق تفصیلی گفتگوکی۔ اس موقع پر بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سنگھ سینی، ضلع کو آپریٹیو بینک کے چیئرمین چودھری راج پال سنگھ، بی جے پی کے شہر صدر نتن گرگ، وجے تیاگی،پون دھیمان، اجے سنگھل، ڈاکٹر اوپیندر گوجر وغیرہ موجود رہے۔

Last Updated : Sep 20, 2021, 10:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details