اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوبند: میرٹھ اے ڈی جی نے خاتون رپورٹنگ پولیس چوکی کا معائنہ کیا - سہارنپور میں میرٹھ

سہارنپور میں میرٹھ زون کے اے ڈی جی راجیو سبھر وال نے آج دیوبند کوتوالی پہنچے اور کوتوالی احاطہ میں قائم کی گئی خاتون رپورٹنگ پولیس چوکی کا معائنہ کیا۔

Deoband: Meerut ADG inspects female reporting police post
دیوبند: میرٹھ اے ڈی جی نے خاتون رپورٹنگ پولیس چوکی کا معائنہ کیا

By

Published : Mar 6, 2021, 10:06 PM IST

ریاستی حکومت کی جانب سے مشن شکتی کے تحت خواتین کی بہتر حفاظت کےلیے خاتون پولیس چوکیوں کو قائم کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں دیوبند کوتوالی کے احاطہ میں بھی خاتون رپورٹنگ پولیس چوکی قائم کی گئی جس کا افتتاح 8 مارچ کو ریاستی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آن لائین طریقہ کار سے کیا۔

دیوبند: میرٹھ اے ڈی جی نے خاتون رپورٹنگ پولیس چوکی کا معائنہ کیا

میرٹھ زون کے اے ڈی جی راجیو سبھروال نے دیوبند پہنچ کر مذکورہ خاتون پولیس رپورٹنگ چوکی اور خاتون ہیلپ ڈیسک کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں اے ڈی جی نے کمپیوٹر روم اور وہاں رکھے دستاویزات کے رکھ رکھاؤ کا بھی بغور معائنہ کیا اور عوامی شکایات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر راجیو سبھر وال نے کہا کہ سہارنپور زون میں 7 خواتین رپورٹٹگ پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشن شکتی اسکیم کے تحت ضلع سہارنپور کے دیوبند، گنگوہ اور دیگر علاقوں میں خاتون پولیس چوکیوں کو قائم کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پولیس چوکیاں خواتین کو فوری طور پر انصاف دلانے کا کام کریں گی جس کے بعد خواتین سے متعلق جرائم میں کمی واقع ہوگی۔

ایس آئی شیوانی چودھری کو خاتون رپورٹنگ چوکی کا انچارج مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اوپیندر اگروال، ایس پی دیہات اتل شرما، سی او رجنیش اپادھیائے، کوتوالی انچارج اشوک سولنکی و دیگر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details