اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوبند: کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ - کورونا وائرس

ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد انتظامیہ کافی فکر مند ہے۔

coronavirus
coronavirus

By

Published : Jul 15, 2020, 2:10 AM IST

تازہ رپورٹ کے مطابق دیوبند کوتوالی میں تعینات ایک سب انسپکٹر سمیت تین افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد تحصیل دیوبند میں کورونا وائرس کے فعال کیسز مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

رجنیش کمار اپادھیائے, سی او، دیوبند

سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ منگل کو 14 ٹیسٹ رپورٹس سامنے آئیں جن میں ایک پولیس اہلکار اور میاں بیوی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کورونا وائرس متاثرہ سب انسپکٹر جو دیوبند پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے کا نزلہ، زکام، کھانسی، بخار کی شکایت کے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، متاثرہ سب انسپکٹر دیوی کنڈ کا ساکن ہے۔

اس کے علاوہ دیگر معاملوں میں میاں بیوی کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ان کی جانچ کی گئی تھی جس میں انہیں کورونا متاثر پایا گیا۔

ان دونوں کی شناخت ڈور ٹو ڈور سروے کرنے والی ٹیم کے ذریعہ ہوئی جبکہ ان کے بیٹے کی کورونا رپورٹ پہلے ہی مثبت آچکی تھی۔

ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ 'تازہ رپورٹ کے بعد تحصیل دیوبند علاقے میں معال کیسز کی تعداد 39 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 189 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details