تفصیل کے مطابق دیوبند کے قریبی گاؤں ساکھن کلاں کے رہنے والے پنکج نام کے ایک شخص نے گاؤں سے باہر دودھ کی ڈیری کھول رکھی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دیر رات گاؤں کے ہی رہنے والے دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان اس کی ڈیری کے پاس شراب پی رہے تھے۔ الزام ہے کہ پنکج نے جب مذکورہ نوجوانوں کو شراب پینے سے منع کیا تو دونوں میں کہا سنی ہوگئی اور دیکھتے دیکھتے یہ معاملہ مارپیٹ تک پہنچ گیا۔
اطلاع ملنے پر دیر رات موقع پر پہنچی پولیس دونوں فریق کے دو افراد کو دیوبند کوتوالی لے آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج علی الصبح اسی بات سے ناراض دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے جمع ہوکر پنکج اور ان کے اہل خانہ پر حملہ کردیا۔