اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: شہر میں ڈینگو کا قہر

اترپردیش کے ضلع کانپور میں ڈینگوبخار کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے ابھی تک 60 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے، لیکن سرکاری اعداد وشمار میں صرف ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ڈینگو کا قہر

By

Published : Nov 7, 2019, 4:12 PM IST

ہیلٹ اسپتال کے سینئر ڈاکٹر پریم سنگھ کہتے ہیں کہ ڈینگو کا ایسا قہر یا تو انہوں نے دہلی میں 2007 میں دیکھا تھا یا پھر اب دیکھ رہے ہیں۔

ہیلٹ میں ڈینگو کے بہت مریض آرہے ہیں اور شہر کی حالت کافی خراب ہے۔ جانچ میں زیادہ تر ڈینگو کے مریض کی رپورٹ مثبت آرہی ہے اور ان کے ذریعہ 35 ڈینگو کے مریضوں کو اسپتال میں بھرتی کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے مریض آئے جن کی پلیٹ لیٹس 20 ہزار سے نیچے تھی جو بے حد خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سالوں سے پریکٹس کررہے ہیں لیکن جو حالت اس وقت دیکھنے کو مل رہی ہے وہ بے حد سنگین ہے۔ انکے مطابق شہر کا ایسا کوئی اسپتال نہیں ہے جہاں ڈینگو کے مریض زیر علاج نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details