اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: فیس معافی سے متعلق مظاہرے ختم

سہارنپور میں لاک ڈاؤن کے سبب جہاں عوام معاشی طور پر پریشان ہیں، وہیں اسکولز کی جانب سے بچوں کے والدین کو مسلسل کال اور میسیج کے ذریعے فیس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اس کے پیش نظر اسکول سنگھرش سمیتی کی جانب سے گزشتہ 38 روز سے چل رہے مظاہرے کو آج ختم کرایا گیا ۔

سہارنپور: فیس معافی سے متعلق مظاہرے ختم
سہارنپور: فیس معافی سے متعلق مظاہرے ختم

By

Published : Aug 28, 2020, 8:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں لاک ڈاؤن کے سبب جہاں عوام معاشی طور پر پریشان ہیں، وہیں اسکولز کی جانب سے بچوں کے والدین کو مسلسل کال اور میسیج کے ذریعے فیس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اس کے پیش نظر اسکول سنگھرش سمیتی گزشتہ 38 روز سے فیس معافی کو لے کر مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔

اس دوران آج سہارنپور کے ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان مظاہرے کے مقام پر پہنچے اور سمیتی ارکان سے گفتگو کرکے مظاہرے کو ختم کرایا جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے یقین دہانی کرائی کہ 'آپ لوگوں کے مسائل کا جلد حل نکالا جائے گا۔

ویڈیو
وہیں ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان نے کہا کہ 'سمیتی کا جو مطالبہ ہے وہ جائز ہے، حکومت کو ان کے مطالبہ پر غور کرنا چاہئے، انہوں نےکہا کہ 'بچوں کو آن لائن تعلیم دینے میں بھی پریشانی آرہی ہے، لاک ڈاؤن کے دوران کی فیس اسکولز کو ادا کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ اسکولز کا بھی نقصان ہوا ہے، انہوں کہا کہ ضرورت پڑی تو اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details