اردو

urdu

ETV Bharat / state

Assurance of Noida Authority: جہاں جھگی وہیں مکان اسکیم کے نفاذ کے لیے مظاہرہ، نوئیڈا اتھارٹی کی یقین دہانی

وزیر اعظم مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی کے اعلان کہ جہاں جھگی وہیں مکان اسکیم کو لاگو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جھگیوں کے مکینوں نے نوئیڈا جھگی جھوپڑی جوائنٹ ری ہیبلیٹیشن فورم جھگی جھوپڑی سینوکت پنرواس منچ کے بینر تلے مظاہرہ کیا۔ Jahan Jhuggi Wahin Makan Scheme

Assurance of Noida Authority
Assurance of Noida Authority

By

Published : Jul 26, 2022, 2:32 PM IST


نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈامیں جہاں جھگی وہیں مکان اسکیم کے نفاذ کے لیے مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے مخاطب ہوکر میمورنڈم نوئیڈا اتھارٹی کے حوالے کیا گیا۔ منچ کے پہلے سے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق کچی آبادیوں کے باشندے صبح 11:00 بجے بانس بلی مارکیٹ سیکٹر-10، نوئیڈا میں مظاہرے کے لیے جمع ہوئے، اسی وقت تھانہ فیز ون پولیس نے دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے منچ کے رہنماؤں کو نوٹس تھما دیا۔ Jahan Jhuggi Wahin Makan Scheme

جہاں جھگی وہیں مکان اسکیم کے نفاذ کے لئے مظاہرہ، نوئیڈا اتھارٹی کی یقین دہانی

اس تعلق سے فورم کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ اتھارٹی پر مظاہرہ کر کے اپنا میمورنڈم ضرور دیں گے جس پر پولیس افسران نے فورم کے رہنماؤں سے بات کی کہ وہ اتھارٹی کے اہلکاروں کو یہیں بلا کر مزاکرات کرا دیں گے اور میمورنڈم بھی حوالے کر دیا جائے گا۔ مذکورہ بالا معاہدے پر طے پانے کے بعد نوئیڈا اتھارٹی کے او ایس ڈی اویناش ترپاٹھی مظاہرین سے بات کرنے بانس بلی مارکیٹ سیکٹر 9 پہنچے اور مسائل سننے کے بعد انہوں نے میمورنڈم لیا اور مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ تمام مسائل کو حل ترجیحی بنیاد پر کریں گے۔ Demonstration for the implementation of Jahan Jhuggi

جہاں جھگی وہیں مکان اسکیم کے نفاذ کے لئے مظاہرہ، نوئیڈا اتھارٹی کی یقین دہانی

یہ بھی پڑھیں:

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے کنوینر گنگیشور دت شرما، صدر رماکانت سنگھ، خزانچی شہاب الدین، کارگذار صدر منا عالم، سکریٹری اپدیش سریواستو اور محمد ہارون وغیرہ نے کہا کہ اگر میمورنڈم میں دیے گئے تمام مسائل کو 1 ماہ کے اندر حل نہیں کیا گیا تو دوبارہ اتھارٹی کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details